بیدر شہر میں پینے کے پانی کی قلت نے عوام کو پریشان کردیا ہے۔مجلسِ بلدیہ
بیدر کی جانب سے 15دن کے بعد پینے کا پانی عوام کو سپلائی کیا جارہا وہ بھی
خاطر خواہ نہیں ہے۔بیدر شہر کی عوام پینے کے پانی کیلئے کافی پریشان ہے
۔بیدر کے رکن اسمبلی جناب محمد رحیم خان نے تو روزانہ60ٹینکرس شہریانِ
کیلئے پینے کا پانی مفت تقسیم کررہے ہیں ‘جو قابلِ تقلید کام ہے۔جناب محمد
رحیم خان نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اُن سے جتنا ہوسکے بیدر
شہر کی عوام کو پینے کا پانی مفت سپلائی کررہے ہیں وہ بھی
اپنے ذاتی صرفہ
سے ۔انھوں نے کہا کہ ریاست میں خشک سالی کی صورتحال ہے عوام کے ساتھ ساتھ
کسان بھی پریشان ہیں ۔حکومتِ کرناٹک کی جانب سے اس جانب مثبت اقدامات
اُٹھائے جارہے ہیں ۔موسمِ گرما کی تپش اور پینے کے پانی تکلیف سے شہریان
کافی پریشان ہیں مجھ سے جتنا ہوسکے میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہوں ۔انشاء
اللہ متعلقہ اعلی عہدیداران سے اس ضمن میں بات کرکے شہریان کیلئے پینے کے
پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کوشش کروں گا۔***
رکن اسمبلی بیدر جناب رحیم خان کی جانب سے عوام میں پینے کا پانی مفت دیا جارہاہے۔